Welcome
Login

لندن، چھ منزلہ رہائشی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

ندن میں واقع چھ منزلہ عمارت میں تین گھنٹے بعد لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق لندن میں چھ منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

 

 

رپورٹ کے مطابق سو سے زائد فائر فائٹرز جب کہ پندرہ فائر انجن نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، جب کہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی

 

 

آگ سے 20 فلیٹس متاثر ہوئے، جب کہ 10 فلیٹوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کے باعث دھویں سے خاتون اور ایک شخص متاثر ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے عمارت کے اطراف کے گھروں کو خالی کرالیا گیا۔

 


Post your comment

Comments

Be the first to comment

Related Articles

RSS